ہمیں فالو کریں

فلٹر بمطابق

تلاش صاف

وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں سلوواک ریپبلک کے وزیر اعظم عالی وقار رابرٹ فیکو کو نشانہ بنایا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے اس گھناؤنے جرم کے واقعہ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر برائے خارجہ امور عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان اور جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیراعظم اور خارجہ اور یورپی امور کی وزیر عزت مآب تنجا فاجون نے دوستانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے راستوں اور اسے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جس سے کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے باہمی مفادات کو حاصل کیا جاسکے۔

وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے عزت مآب مارکو جورک کو دوست جمہوریہ سربیا کے وزیر خارجہ کے طور پر تقرری کے موقع پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیلی قبضے میں غزہ کی پٹی کی سول انتظامیہ میں شرکت کی دعوت سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے بیانات کی مذمت کی۔

وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے ابوظہبی میں ایک ورکنگ ڈنر پر دوست جمہوریہ ترکی کے وزیر خارجہ عالی ذی وقار ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔

زايد بن سلطان آل نهيان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین عزت مآب شیخ نهيان بن زايد آل نهيان اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے مرحوم شہزادہ بدر بن عبدالمحسن بن عبدالعزیز آل سعود (اللہ ان کی مغفرت کرے) کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ٹول ٹپ